باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں بارش کے بعد حکومتی نااہلی سامنے آ گئی
لاہور بارش کے بعد متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے فیروز پور روڈ پر مختلف مقامات پر پانی جمع ہو گیا، لاہور کے علاقوں ضلع کچہری، چوبرجی چوک، راجگڑھ، ساندہ، گلشن راوی، مغلپورہ، ٹھوکر سمیت کئی علاقوں میں گلیوں اور مین روڈ پر پانی جمع ہے، واسا عملے کی جانب سے پانی نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تا ہم گلیوں محلوں میں پانی جمع ہے جس کی وجہ سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے .
لاہور میں بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہی ہو گیا تا ہم کئی علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، بارش کی وجہ سے بجلی بھی چلی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتظامیہ کو پانی فوری نکالنے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے، بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک جام ہے
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنایاجائے واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔نکاسی آب کے کام کو بارش کے دوران اور بارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں۔ ہر علاقے میں بارش اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لے ریا ہوں۔
دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہو گیا،بارش کے باعث لیسکو کے 230 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے کینال پارک ،داتا نگر ،انگوری باغ ،بھاٹی گیٹ اوراکبری منڈی بجلی سے محروم ہیں شادی پورہ ،بیڈن روڈ اورمومن پورہ بھی بجلی سے محروم ہیں مانگا منڈی ،گوجر پورہ، شالامار، مزنگ ،قلعہ گجر سنگھ ،والٹن،لوئر مال ،گلبرگ میں بھی بجلی غائب ہے،محمدی پارک ،بلال کالونی ،اچھرہ ،مومن پورہ ،کریم پارک اوربیگم کوٹ میں بجلی ہے،لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عملہ فیلڈ میں موجود،بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کیا جائے