لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،نشیبی علاقوں میں پانی جمع،کئی مقامات پر بجلی غائب

0
74
lahore rain

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواؤں اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور میں بارش کا سلسلہ شروع ہوئی، آج لاہور میں 30 سے 35 منٹ بارش ہوئی ہےجس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے تاہم نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، واسا کی ٹیمیں پانی نکالنے پر پہنچ گئیں، سڑکوں، گلی محلوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،لکشمی چوک، چوبرجی، سیکرٹریٹ، سکیم موڑ سمیت کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے،چھپڑ سٹاپ، ملتان روڈ، سیکرٹریٹ، ٹمبر مارکیٹ، شاہ لیمار،فاروق ہسپتال بھٹہ چوک، گرین ٹاؤن، ماڈلٹاؤن لنک روڈ، دھرم پورہ ،شامی روڈ سے سرور روڈ، کیولری سے خورشید عالم، سیون اپ پھاٹک، ندیم چوک، صدر گول چکر میں بارش کاپانی موجود ہے

بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے جس سے لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہو کر رہ گئی ہے،

بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جارہی،سی ٹی او لاہور
شہر بھر میں بارش کے باوجود بھی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں، ہے،سی ٹی او لاہور عمارہ نے تمام افسران کو اپنی اپنی ڈویژن اور سرکلز کے وزٹس کی ہدایت کر دی،سی ٹی او لاہور کے حکم پر انڈرپاسسز پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، سی ٹی او عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ سرکل افسران نکاسی آب کےلئے واسا انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں، نشیبی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کردی گئی، بارش میں بھی وارڈنز میں بہترین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، بارش کے باوجود کہیں ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونے دی جارہی، وارڈنز بارش میں فوری کال پر شہریوں کی مدد کریں، سی ٹی او لاہور نےشہریوں خصوصاََ وارڈنز کو الیکٹرک تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی.

مون سون کی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔امیر جماعت اسلامی لاہور
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ واسا کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ اور کارکردگی صفر ہے۔مون سون کی پہلی بارش نے ہی واسا کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔ شہر کی معروف شاہرائیں اور نشیبی شہری علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرتے نظر آئے ۔ شہر کی تمام معروف سڑکوں پر گھنٹوں پانی کھڑا رہا جس سے بدترین ٹریفک جام رہا، شہریوں اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور سینکڑوں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئےاور شہری علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے ۔ حکمرانوں اور انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے باران رحمت زحمت بن گئی ۔ امیر لاہور نے مزید کہا کہ آج شہر میں ہر جگہ کھڑے پانی کو دیکھ کر لاہور کے شہری سوال کرتے ہیں کہ حکومت نے واسا کے بلوں میں جو کئی گنا اضافہ کیا ہے وہ کس لئے جب کہ نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے، سیوریج کا نظام ابتر ہے اور ڈرینج کا یہ حال ہے پہلی ہی بارش میں سارے شہر میں پانی کھڑا ہو گیا ہے ، مون سون سے پہلے برساتی نالوں کی صفائی اور تمام ضروری اقدامات واسا کی ذمہ داری ہے جس سے غفلت برتی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے اورشہری انتظامیہ کے لوگ فوٹو سیشن کی بجائے عملی طور پر مون سون کی آب نکاسی کیلئے کام کریں ۔

لاہور میں بارش، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لکشمی چوک کا دورہ
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے خادم اعلی پنجاب شہبازشریف کے دور کی ایک اور یاد تازہ کردی ،وزیراعلی مریم نوازشریف گاڑی بارش کے پانی میں لے گئیں،نکاسی آب کے لئے کام کرنے والے عملے سے بات چیت کی، ان کے حوصلے اور کاوشوں کو سراہا ،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف لکشمی چوک میں واسا کیمپ آفس بھی گئیں ،وزیراعلی مریم نوازشریف کو دیکھ کر عوام جمع ہوگئے، مریم نوازشریف نے عوام کو دیکھ کر ہاتھ ہلا کر سلام کیا ،وزیراعلیٰ نے واسا کے عملے کو بھی قریب بلالیا، عملے کو شاباش دی اور حوصلہ بڑھایا ،وزیراعلی مریم نواز نےواسا حکام سے عملے اور مشینری کی دستیابی اور کام کے حوالے سے استفسار کیا،ڈائریکٹر واسا نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو نکاسی آب کے لئے انتظامات پر بریفنگ دی اور کہا کہ لکشمی چوک پر واسا کا یہ سب سے قدیم پوائنٹ ہے جہاں کئی علاقوں کا پانی جمع ہوتا ہے، گوالمنڈی، دل محمد، ایبٹ روڈ، میکلوڈ روڈ سے آنے والا پانی یہاں جمع ہوتا ہے،واسا کا یہ پوائنٹ چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے، شفٹ میں عملہ موجود رہتا ہے، تمام مشینری اورضروری سامان یہاں موجود ہے، اطلاع پر عملہ فوری متحرک ہوجاتا ہے،ابھی تک کوئی پانی جمع نہیں ہوا ،

Leave a reply