لاہور میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے

لاہور میں بادامی باغ سبزی منڈی کے قریب ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا،سلنڈر دھماکے سے 4افراد زخمی ہو گئے جنکو طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر لیا ہے

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ سلنڈر کا تھا تا ہم مزید تحقیقات کی جائیں گی،

5 مئی کو لاہور کے ایک تھانے میں پراسرار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے، چند روز قبل چوبرجی چوک میں بھی دھماکا ہوا تھا جس سے بینک کی عمارت تباہ ہو گئی تھی، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا

Comments are closed.