لاہور میں ملتان روڈ پر فیکٹری میں دھماکا

0
27

لاہور میں ملتان روڈ پر مشروب بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے

آگ سے بچنے کیلئے فیکٹری کی چھت سے کودنے والا مزدور جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں،فیکٹری میں ہونیوالے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن چکی ہے،دھماکے کے نتیجے میں دیواروں کی اینٹیں قریبی گھروں میں جا گری ہیں جائے وقوعہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے

‏وزیر اعلی پنجاب ‎عثمان بزدار نے ملتان روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ پر کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری لیبر سے رپورٹ طلب کر لی ،آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے مزدور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس، لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے

ملتان روڈ فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی گئی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں بوائلر کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا،ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی ہوا آگ سے فیکٹری ملازم کا جسم 70 فیصد جل گیا جسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا،بوائلر دھماکے کی آواز سے موٹر سائکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرایا

Leave a reply