لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

0
57

لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی گئی

شیراکوٹ پولیس کی کاروائی مردہ جانوروں کو شرقپور سے لاہور سپلائی کیا جارہاتھا۔شیراکوٹ پولیس نے ناکے پر مزدا کو رکنے کا اشارہ کیا۔مزدا ڈرائیور نے گاڑی کو نہ روکا تعاقب کرنے پر مزدا کو روکاگیا جس میں مردہ بھینس تھی۔

مزدا ڈرائیور نے انکشاف کیاکہ مردہ جانوروں کے گوشت کو لاہور میں سپلائی کیا جاتاہے۔مزدا ڈرائیور نے انکشاف کیا کہ اکثر روڈ ۔کھلی جگہوں پر مردہ جانوروں کو تلاش کرتے ہیں جسکے بعد غیر قانونی ذبح خانہ لیجایا جاتاہے جسکے بعد مردہ گوشت کو شہر کے مختلف حصوں پر فروخت کرتے۔

ملزم کے باقی ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔شیراکوٹ پولیس نے مزدا ڈرائیور خادم حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔مزید تفتیش جاری ہے

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سپلائی لین کو ختم کیا جائے گا۔عوام سے التماس ہے کہ مردہ جانوروں کو سڑکوں کے کنارے ۔کھلی جگہوں پر مت پھینکیں۔مردہ جانوروں کو زمین میں دفن کریں تاکہ فضائی ماحول کو بھی خوشگوار رکھا جاسکے۔لاہوریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت کھلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply