باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں دوسری جانب لاہور کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، سڑکوں‌پر ہر طرف پانی،ٹریفک جام، نکاسی آب کا کوئی انتظام سامنے نہ آیا

شدید ترین گرمی کے بعد لاہور میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی، پیر کی صبح لاہور میں طوفانی بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے ایک طرف کئی علاقوں کی بجلی چلی گئی تو دوسری جانب گلیوں، سڑکوں پر ہر طرف پانی ہی پانی ہے، چوبرجی چوک، راجگڑھ، جین مندر، کلمہ چوک، قینیچی، ڈی ایچ اے، شاہدرہ ، ٹھوکر سمیت ہر طرف سڑکوں پر تالاب ہی تالاب بنے ہوئے ہیں ، نکاسی آب کا مقامی حکومت نے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیا، سڑکوں‌پر پانی کی وجہ سے ٹریفک بھی کئی علاقوں میں شدید ترین جام ہو چکی ہے،

لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے،سبزہ زار، شاد باغ، وارث روڈ، سمن آباد، واپڈا ٹائون ،ٹھوکر نیاز بیگ، باغبانپورہ، ریلوے کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت لیسکو ریجن میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔اس وقت لیسکو کے 95 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے.لاہور سمیت مختلف شہروں میں مسلسل بارش کے نتیجے میں پانی کھڑا ہونے سے بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے وہاں بجلی بحالی کے کام جاری ہیں.چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بجلی بحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں.کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا ان نمبروں 0320-0520888 ، 118 پر اطلاع دیں۔

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

دوسری جانب بارش سے گلبرگ میں‌ عمارت کی دیوار گری ہے، جس کا ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹس لے لیا اور کہا کہ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے بننے والا گڑھا سڑک کے انتہائی قریب تک پہنچ چکا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر متاثرہ علاقہ ٹریفک کے لیے بند، سڑک اور اطراف کو سیل کر دیا گیا ہے۔اے سی ماڈل اور ایل ڈی اے ٹیمیں موقع پر پہنچ کا جائزہ لے رہی ہیں۔ حالات مکمل قابو میں آنے تک متعلقہ عمارت کی تعمیراتی سرگرمیاں بند رکھی جائیں گی۔ عوام سے گزارش ہے کہ مکمل کلئرنس ہونے تک کسی بھی زیر تعمیر عمارت کے قریب نہ جائیں۔

صوبائی وزراء عامر میر، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر، وہاب ریاض اور منصور قادر نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات پنجاب عامر میر نے کہا کہ گزشتہ رات 6 گھنٹے 47 منٹ بارش ہوئی۔ کلاؤڈ برسٹ ہونے سے مختصر وقت میں 260 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اتنی زیادہ بارش جون کے مہینے میں کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 انڈر پاسز اور تین چار سڑکوں کے علاوہ لاہور کلیئر ہے۔ وزیر ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے کہا کہ مون سون بارشوں کیلئے واسا کو مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایات دی گئیں تھیں، جبکہ پانی کی نکاسی کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے واسا انتظامیہ کے ساتھ متعدد اجلاس بھی منعقد کئے گئے۔

وزیر ہاؤسنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے سیوریج نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کی نگرانی کر رہا ہوں۔ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس مسلسل کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کل رات سے تمام وزراء بھی ضلعی انتظامیہ اور واسا کے ساتھ فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی نکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا کر کام کر رہے ہیں۔ واسا کے پاس عملہ موجود ہے، مزید عملے کی ضرورت نہیں ہے۔ آئندہ مون سون بارشوں کیلئے بھی تیار ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے بتایا کہ 7 گھنٹے سے کم وقت میں 260 ملی میٹر بارش ہوئی۔ 2 گھنٹے میں لاہور کی تمام شاہراہوں کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ کابینہ ممبران اور ضلعی انتظامیہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں

Shares: