لاہور میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری

0
148

لاہور میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا ایمرجنسی صورتحال میں لاہور پولیس نے جمعتہ المبارک سکیورٹی پلان تیار کر لیا

لاہور پولیس عبادت گاہوں اور نمازیوں کی سکیورٹی کیلئے تیار ہے، ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا کہنا ہے کہ پولیس افسران و اہلکار الرٹ رہیں،مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔نمازی حضرات ماسک،سینٹائزراورصفوں میں فاصلہ کی پابندی یقینی بنائیں۔انفورسمنٹ ٹیمیں مساجد، امام بارگاہ اور عبادت گاہوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کروائیں۔

ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کے لئے پولیس افسران مساجد کمیٹیوں اور انتظامیہ سے رابطےمیں رہیں۔ بچے، ضعیف اور بیمار افراد عبادت گاہوں کی بجائے گھروں پر مذہبی فریضہ ادا کریں۔ علماء کرام،مساجد انتظامیہ20 نکاتی ہدایات پر عملدرامد سے عبادت گذاروں کو کورونا سے محفوظ رکھیں۔

ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈولفن سکواڈ،پیرو ٹیمیں اور تھانوں کی گاڑیاں عبادت گاہوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے

Leave a reply