ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہڑتال پر تاجر برادری تقسیم ہو گئی

حکومت تاجر برادری کو نہ منا سکی، ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں تاجر برادری ہڑتال کے معاملہ پر تقسیم ہوگئی ہے. ایک گروپ نے آج ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے، دوسرے گروپ نے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان ٹریڈرز الائنس اور انجمن تاجران خالد پرویز گروپ نے ہڑتال کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان کیا، آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ اور اشرف بھٹی گروپ نے آج ہر صورت ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے.

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

انجمن تاجران اورپاکستان ٹریڈرز الائنس نے علیحدہ علیحدہ دھڑے بنا لیے ہیں، لاہور کے علاقوں ہال روڈ، مال روڈاورلبرٹی مارکیٹ میں دکانیں بندہیں، بیڈن روڈ،اچھرہ،فیروزپورروڈ،صرافہ مارکیٹ،جیل روڈ پربھی دکانیں بند ہیں.

دوسری جانب انارکلی، بادامی باغ، منٹگمری روڈ، میکلوڈ روڈ جزوی طور پرکھلا رہےگا،نکلسن مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ بھی جزوی کھلی رہیں گی.

لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران اور کار ڈیلرز نے  ہڑتال کا اعلان کیا ہے جب کہ کیمسٹ ریٹیلرز نے مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رکھنے کا عندیہ دیا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی تک ہڑتال مؤخر کر دی ہے۔

Shares: