لاہور میں تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی افسوسناک واقعہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

لاہور میں ا سکول کی دیوار گر نے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 4بچے زخمی ہو گئے ہیں، زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے ،

واضح رہے کہ کرونا کی وجہ سے چھٹیوں کے بعد آج تعلیمی ادارے کھلنے کا پہلا دن تھا اور اسی دن افسوسناک واقعہ پیش آ گیا، سکول کی دیوار گرنے کی اطلاع پر سکول میں زیر تعلیم طلبا کے والدین سکول پہنچ گئے،

دیوار گرنے کی اطلاع پر ایدھی کی ایمبولینس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا، دو طلبا کی وفات پر انکے گھروں میں کہرام مچ گیا، پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سکول مالک کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے دیا

Shares: