لاہور میں100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

0
80
Maryam Nawaz Sharif

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں مریم نوازنے لاہور میں ٹرانسپورٹ کا 5سالہ پلان طلب کر لیا، ساتھ ہی پرپل اور بلیو لائن ٹرین کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام اضلاع میں انتظامیہ کو کرایوں میں کمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا چاہیے، ٹرانسپورٹ کرائے کم کر کے عوام کو ریلیف دیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو 630 ایکو فرینڈلی بسوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ لاہور کیلئے200 ایکوفرینڈلی ڈیزل ہائی برڈبسیں لائی جارہی ہے، لاہور میں 100الیکٹرک بسیں پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے طلبا کے لئے بائیکس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، کہا کہ چیف منسٹر یوتھ انیشیٹیو بائیکس کی ای بیلٹنگ کے بعد سکروٹنگ شروع کردی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزراء عظمیٰ زاہد بخاری، بلال اکبر خان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply