لاہور میں دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر اسلحہ کے زور شہری پر سرے عام تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈالہ میں بیٹھے نقاب پوش گین مینوں کی آتشی اسلحہ سے فائرنگ اور تشدد کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فائرنگ سے علاقے سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لڑائی جھگڑا سے ٹریفک کی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا واقعہ میں ملوث گارڈز کی سیکورٹی کمپنی کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دے دیا۔

ڈولفن ٹیم کا فوری رسپانس، ملزمان رش کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ گاڑی کے مالک کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزمان کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لا کر سخت کاروائی کی جائے گی، ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نقص امن کا باعث کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔

لاہور میں دھرم پورہ کے علاقے بیجنگ انڈر پاس پر مسلح افراد کی شہری پر فائرنگ اور تشدد کا معاملہہ، متاثرہ شہری محمد عمران کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے،متاثرہ عمران شہری عمران کا کہنا تھا کہ وہ رائیونڈ جارہا تھا کپڑے کا تاجر ہے، ملزمان نے پل کے نیچے گاڑی جب رکی تو فائرنگ کردی ، 2 فائرمجھ پر کیے میں بمشکل بچ گیا سیدھے میرے پر فائرکیے،3گن مین ملزمان ڈالہ چھوڑ کر فرار ہوئے ، پانچ افراد ایک ڈالے اور دوسرے ڈالے میں بھی دس سے پندرہ افراد تھے،گاڑی میں ایک پولیس وردی میں ملبوس اہلکار بھی سوار تھا، پولیس اہلکار کے منع کرنے کے باوجود سکیورٹی گارڈ نے مجھ پر فائر کردیا، میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر لاگو پی ٹی آئی دور کا قانون تبدیل

خوشی کی بات ہے کہ قرارداد کی سب نے حمایت کی ہے،شرجیل میمن

کراچی،افغان آرمی سے تربیت یافتہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور

دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور

Shares: