مزید دیکھیں

مقبول

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

عزم واضح ہے کہ کوئی بھی خاتون ٹیکنالوجی کے اس انقلاب سے پیچھے نہ رہے،شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی...

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

لاہور اور ملتان میں مارکیٹوں، ہوٹلز کے اوقات پر عائد پابندی ختم

پنجاب کے دو بڑے شہر لاہور اور ملتان میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، اور فوڈ آؤٹ لیٹس کے اوقات کار پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ حالیہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورانٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس اب اپنے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے اور ان پر اوقات کار کی کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایئر کوالٹی انڈیکس میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے اس پابندی کو واپس لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں اور معیشت پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کا فوری اطلاق ہو گا اور اس بارے میں تمام متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔پابندی کے خاتمے سے لاہور اور ملتان میں کاروباری سرگرمیاں دوبارہ معمول کے مطابق جاری رہیں گی، اور شہریوں کو اپنی روزمرہ کی خریداری اور دیگر ضروریات کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔

یہ فیصلہ شہریوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ سموگ کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں کے بعد اب ایئر کوالٹی کی بہتری کے ساتھ ساتھ کاروباری ماحول بھی بہتر ہو رہا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan