پرویز الہٰی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات برقرار، درخواست خارج

parvez elahi

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

عدالت نے مقدمے میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا کہ دہشت گردی کے قانون کی دفعات مقدمے سے نہیں نکالی جائیں گی۔ اس کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کر دی۔اس مقدمے میں 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، اور ان ملزمان نے مقدمے کو عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پولیس پر حملہ کیا، کارِ سرکار میں مداخلت کی، اور پیٹرول بم پھینکے۔یہ مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کی جانب سے درج کیا گیا تھا۔

Comments are closed.