لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف متحرک ہے
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال اب تک 388 ملزمان گرفتارکئے گئے، 346 مقدمات درج کئے گئے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق سٹی ڈویژن سے 89، کینٹ91،سول لائنز ڈویژن سے35 قانون شکن گرفتار کئے گئے،صدر ڈویژن سے 78، اقبال ٹاؤن 61 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 34 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے کہ شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس افسران سوشل میڈیا و دیگر مقامات پر اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ہوائی فائرنگ کیلئے لائسنسی اسلحہ کا استعمال بھی قابل دست اندازی جرم ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کر کے اُن کے اسلحہ لائسنس منسوخ کروائے جائیں گے۔