وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کاروائی کی درخواست پر سماعت ملتوی

0
36
nawaz sharif

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،

سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کی درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کی فوری استدعا مسترد کر دی ،درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے دھوکہ دیا اور بیرون ملک سفر کیا وہ یورپ اور سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں لیکن پاکستان واپس نہیں آ رہے ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس معاملے پر کسی انتظامی ادارے سے مشاورت کی گئی ؟درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ تمام اداروں اور عمران خان سے اس معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی ہے ،قائم مقام اٹارنی جنرل شیراز ذکاء نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار فریق نہیں ہیں۔ جب متعلقہ فورم دستیاب ہو تو درخواست ناقابل قبول ہے ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل کی اپیل مسترد کر دی، عدالت نے درخواست گزار کو درخواست کے ساتھ مزید دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہبازشریف نے بیان حلفی دیا کہ نواز شریف علاج کے بعد واپس آ جائیں گے لیکن نواز شریف واپس نہ آئے

واضح رہے کہ نواز شریف جیل میں بیمار ہو گئے تھے جس کے بعد عمران خان کی حکومت نے انہیں باہر علاج کے لئے بھجوایا تھا ، نواز شریف ایک طویل عرصے کے بعد بھی واپس نہیں آئے، نواز شریف ابھی ماہ رمضان میں سعودی عرب گئے تھے، مریم بھی انکے ہمراہ تھیں، نواز شریف پاکستان واپس کب آتے ہیں اس بارے ن لیگ صرف دعوے کرتی ہے کوئی حتمی بات نہیں کرتی،

مریم نواز بھائی کی مقروض،کیپٹن ر صفدر دوستوں کے مقروض

 سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا

سادہ سا سوال ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ آگے کرسکتا ہے یا نہیں

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

Leave a reply