مزید دیکھیں

مقبول

لاہور پولیس قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم

ڈی آئی جی محمد فیصل کامران کے احکامات پر لاہور پولیس قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہے

ساندہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری کاروائی کرتے ہوئے قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن محمد سلمان لیاقت کے مطابق ملزمان اسلحہ کے زور پر راجگڑھ میں محمد اقبال کی پراپرٹی پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ایس ایچ او ساندہ رضوان خان اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان قبضہ مافیا غلام محی الدین’ عقیل اور شناور کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او ساندہ محمد رضوان خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

971ڈکیت و چور گینگز کے2157ملزمان گرفتار،53کروڑ61لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد
ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ پولیس افسران سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ ٹیموں کو متحرک رکھنے کے ساتھ ساتھ خود فیلڈمیں رہیں۔ موٹر سائیکل و کار چوروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جائے۔ جرائم سرزد ہونے کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر نہ برتی جائے۔ احسن اخلاق کے ذریعے شہریوں کی دادرسی کی جائے۔ لاہور پولیس آپریشنزونگ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال ابتک ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث971گینگز کے2157ملزمان گرفتار کئے گئے۔شہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالے 6039 وارداتوں کو ٹریس کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 53کروڑ 61لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 4565 اشتہاری جبکہ 10ہزار 239 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر3766ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 64 کلاشنکوف ، 249رائفلز،180بندوقیں،3169ریوالوروپسٹلز سمیت 22ہزا ر سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران4279ملزمان کو گرفتار کئے گئے۔ملزمان سے 53 کلو 211 گرام ہیروئن،2790کلو گرام سے زائد چرس،410کلو گرام سے زائد آئس جبکہ 30 ہزار 869لیٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔قمار بازی میں ملوث 2415 ملزمان گرفتارجبکہ ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی97 لاکھ روپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ لاہور پولیس نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2293 ،ون ویلنگ پر 596،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ پر 1022، گداگری کے 1783 مقدمات، قحبہ خانوں کے خلاف 270 ایف آئی آردرج کی گئی۔پرائس کنٹرول کے 956 اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1684 مقدمات کا اندراج کیا۔

چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan