لاہور ،پولیس سٹیشن میں دھماکا
لاہور ،پولیس سٹیشن میں دھماکا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ایک تھانے میں پراسرار دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے
لاہور کے نواحی علاقے تھانہ فیروز والہ کی حوالات کے باہر پراسرار دھماکہ ہوا ،جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
دھماکہ کیسے ہوا ؟ اس پر تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ دھماکہ سلنڈر کا تھا، اور یہ سلنڈر گزشتہ ماہ تھانے میں لایا گیا تھا،
دھماکے میں تھانے میں صفائی کرنے والا اہلکار جان کی بازی ہار گیا، سلنڈر تھانے میں موجود تھا اور کہا جا رہا ہے کہ سلنڈر ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد تھانے میں منتقل کئے گئے تھے اور ایک ماہ سے وہیں پڑے تھے،
حادثے کے بعد پولیس نے حوالات سے ملزمان کو نکال کر دوسرے تھانے منتقل کر دیا ہے،،دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا