مزید دیکھیں

مقبول

افغان دراندازی کے مزید شواہد سامنے آگئے

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز...

ایکس’ پر ایک دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ، صارفین پریشان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک...

کراچی پولیس مقابلہ،اوچ شریف کا بدنام زمانہ ڈکیت عبدالواجد ہلاک

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)کراچی...

سیالکوٹ: پولیس بھرتی، 75 امیدوار کامیاب، فائنل لسٹ جاری

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)پولیس میں بھرتی کے...

لاہور، پولیو ورکرز کوحکومت تحفظ دینے میں ناکام،پولیو ورکرز پرہوا تشدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم جاری ہے، لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پولیو ورکرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو ورکرز کو حکومت تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، پولیو ورکرز کو پولیو کے قطرے پلانے پر چوہنگ کے علاقے میں شہری نوازعرف بلا گجر نے تشدد کا نشانہ بنایا، دھمکیاں دیں، پولیو ورکرز پر تشدد کے واقعہ کی خبر سامنے آنے کے بعد ڈی سی لاہور محمد علی نے نوٹس لے لیا.متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی.ڈی سی لاہور محمد علی کا کہنا ہے کہ معاملے کی چھان بین کی جائےتشدد کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے.

پنجاب بھر میں قومی انسداد پولیو مہم 28 اگست تک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ خصوصی مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچوں کو انسدادپولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں دو لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے محفوظ بنا رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پنجاب میں اکتوبر 2020 سے پولیو کا کوئی کیس منظر عام پر نہیں آیا۔مثبت ماحولیاتی نمونوں کے باعث راولپنڈی، بہاولپور اور لاہور پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ مثبت ماحولیاتی نمونے واضح پیغام ہے کہ والدین اپنے بچو ں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں ہم اس پولیو سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔ اس جنگ کو جیتنے کے لئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا بھر پور کردارادا کرنا ہوگا۔

پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب

پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے دیں اہم ہدایات

 تھانہ لاری اڈا کی حدود میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

پولیو ٹیم پر حملہ،ایک اہلکار شہید، ایک زخمی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan