لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جاری احتجاج کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس سلسلے میں پارٹی قائدین کو ہدایت جاری کردی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے علاوہ تمام شہروں میں جاری احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے باعث احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف شہروں کے پارٹی قائدین کو احتجاج ختم کرنے کےلیے ہدایت جاری کردی گئیں تاہم اسلام آباد میں احتجاج جاری رکھنے کی ہدایات بھی کر دی گئیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ایم ٹو موٹر وے دونوں طرف سے بند ہونے کے باعث مسافر رُل گئے۔

دوسری طرف متوقع احتجاج اورغیرمعمولی صورتحال کے پیش نظر گورنر ہاؤس لاہورکی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کردی گئی۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے نام پر حملوں کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے انتہائی قدم اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی میں سرجیکل وارڈ فور میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈوسکوپی اینڈ گیسٹرو انٹرالاجی کے معائنے کے موقع پر خطاب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کہتے ہیں حالات ہاتھ سے نکلے تو آئین میں گورنرراج کی گنجائش موجود ہے۔

Shares: