لاہور قلندرز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

0
115

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
167 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری گیند پر چھکا مارکر حاصل کیا۔ کوئٹہ کی جیت کے ساتھ کراچی کنگز اگلے مرحلے میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔قلندر پہلے ہی اس ریس سے باہر ہوچکی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ جیتنے کے لیے آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے، تاہم وسیم جونیئر نے شاہین کو چھکا مار کر اپنی ٹیم کو نہ صرف میچ جتوادیا جبکہ اگلے مرحلے میں بھی پہنچا دیا۔اس کے علاوہ سعود شکیل88 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں 2 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔قلندر کے فخر زمان میچ کیلئے دستیاب نہیں، وہ گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

،لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 166 رنز بنائے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 34 گیندوں پر 55 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اُن کی وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی۔لاہور قلندرز کے بیٹر اسد شفیق نے 39 گیندوں پر 59 رنز بنائے، وہ ناقابل شکست رہے، انہوں نے دوران بیٹنگ 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔دیگر کھلاڑیوں میں مرزا بیگ 12، شائے ہوپ 5، صاحبزادہ فرحان 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ابرار احمد نے 2، محمد عامر اور محمد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 28 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ،
ٹاس لاہور قلندرز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرزصاحبزادہ فرحان اور مرزا طاہر کریز پر آئے اور پہلے اوور کے اختتام پر8 رنز بنا لئے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز اب تک رواں سیزن میں صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کیساتھ آخری پوزیشن پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا9 پوائنٹس کیساتھ چوتھا نمبر ہے۔

Leave a reply