لاہور:دو موریہ پل سے کنٹینر ٹکرانے کے باعث ریلوے ٹریک متاثر ہو گیا
اونچائی زیادہ ہونے سے کنٹینر ریلوے پل سے ٹکرایا، جس سے ٹریک ٹیڑھا ہو گیا,ٹریک کو نقصان پہنچنے پر شالیمار ایکسپریس، خیبر میل کو بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ,لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین ریل کار بھی روک لی گئی,ڈی ایس ریلوے لاہور، چیف انجینئر اور دیگر افسر موقع پر پہنچ گئے,5 گھنٹے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا،کنٹینر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ریلوے پولیس نے ڈرائیور کیخلاف کارروائی شروع کر دی