لاہور،پرتشدد کاروائیوں میں ملوث 670 شرپسند عناصر گرفتار

0
32
lahore police

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر پولیس نے قومی املاک کو نقصان پہنچانے، اداروں پر حملہ آور ہونے اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث 670 شرپسند عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔ان شر پسند عناصر نے لاہور پولیس کے زیر استعمال 22 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔

سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کے حکم پر شر پسند عناصر کے خلاف 34ایف آئی آرز درج کی گئی۔ ان مقدما ت میں کینٹ ڈویژن میں 16،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 10مقدما ت،سول لا ئنز ڈویژن میں 7مقدمات جبکہ صدرڈویژن میں 01 مقدمہ درج کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کے ساتھ کوئی نرمی روا نہیں رکھی جائے گی اور سرکاری و نجی املاک، قومی اداروں اور پولیس پر حملہ کرنے والے عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ،

صوبائی دارلحکومت میں والدین کے واٹس اپ گروپس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں میں قطعی کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال بالکل نارمل ہے۔ تمام سماجی، معاشی، تعلیمی سرگرمیاں،تعلیمی اداروں میں امتحانات اور تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اور والدین شر پسند عناصر کی پھیلائی گئی افواہوں پر ہر گز دھیان نہ دیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کسی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور قانون کااحترام کریں

دوسری جانب سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرصوبائی دارلحکومت میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے رواں سال میں اب تک 2663سرچ آپریشنز کئے ہیں۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے بتائی۔ترجمان نے بتایا کہ سی سی پی اوکی ہدایت پر شروع کیے گئے سرچ آپریشنز کے دوران مختلف علاقوں میں 59585گھروں،32180کرایہ داروں اور251832 افراد کو چیک کیا گیا اور ان کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔ان سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر489 مقدمات بھی درج کیے گے اور منشیات کے 12 مقدمات کے اندراج کے علاوہ مختلف تھانوں میں ناجائز اسلحہ کے 18مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ یہ سرچ آپریشنز لاہور پولیس کے اس عزم کا اظہار ہیں کہ صوبائی دارلحکومت میں عوام کو پر امن ماحول مہیا کیا جائے اور شرپسنداور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سی سی پی او کی ہدایت پر امن عامہ یقینی بنانے کے لئے سرچ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں اور اس حوالے سے پولیس افسران و اہلکاروں کوخصوصی ہدایت ہے کہ وہ سرچ آپریشنز کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

Leave a reply