لاہور: لاہور میں مسلح ڈاکوؤں نے ملازمین کو یرغمال بناکر گھر سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کے زیوارات و نقدی لوٹ لی۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ لاہور کے دیگرعلاقوں میں بھی کئی وارداتیں ہوئی ہیں لیکن انکا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا

پولیس کےمطابق ڈکیتی کی واردات لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آئی جہاں تین ملزمان اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ملازمین کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کردیا۔پولیس نے متاثرہ شہری اعجاز احمد کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کرلیے ٹیم تشکیل دے دی ہے جو ملزمان کی تلاش کیے چھاپہ مار کارروائیاں کررہی ہے۔

میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

شہری اعجاز احمد کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق تین ڈاکو شہری اعجاز احمد کے گھر داخل ہوئے اور دو ملازمین کو یرغمال بنا لیا اور میں فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے گھر پہنچا تو ایک ڈاکو گن پوائنٹ پر بیٹے احمد کو اندر کے گیا۔

اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

شہری اعجاز نے کہا کہ ڈاکوؤں نے گھر کی چابیاں لیکر 94 لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے، ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھی جو کار پر فرار ہوئے۔ایس پی کینٹ عیسیٰ عکھیرا کا کہنا ہے کہ ۔لزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا۔

میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گرفتاری کےلیے پولیس کی ٹیمیں اپنے ہدف کےلیے کام کررہی ہیں اور کسی بھی وقت بڑی گرفتاری کی اطلاع مل سکتی ہے

Shares: