پرویزالہٰی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں کرپشن کا معاملہ ،اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کل 14 جون تک ملتوی کر دی
پرویز الہی کے وکلاء نے مہلت طلب کی سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے درخواست پر سماعت کی عدالت نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کر دی پرویز الہی کے وکیل عاصم چیمہ نے مہلت طلب کی عدالت نے وکیل کی استدعا پر سماعت کل تک ملتوی کر دی ، سرکاری وکیل وسیم سرورنے کہا کہ پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج ہو جائے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کلعدم ہونے سے درخواست ضمانت غیر موثر ہو چکی ہے،ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر جانے کے باعث اب ضمانت نہیں ہو سکتی،پرویز الہی نے دیگر فیل امیدواروں کو جعل سازی سے ملازمت دی 12 فیل امیدواروں کو گریڈ 17 میں بھی ملازمت دی گئی،تحریری امتحان کے نتائج ردو بدل کرکے پاس امیدواروں کو ملازمت سے محروم کیا گیا،
پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم چیلنج کر دیا ،چودھری پرویز الٰہی نے ایڈیشنل سیشن جج کے حکم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،سابق وزیر اعلی پنجاب نے جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کے فیصلے پر اعتراض اٹھا دیا ،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چار جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، 12 جون کو ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن کی درخواست منظور کرکے دوبارہ جسمانی ریمانڈ لینے کاحکم دیا، پرویز الٰہی کےخلاف مقدمات دو برس کی تاخیر سے درج کر کے گرفتار کیا گیا پرویز الٰہی کا جوڈیشل ریمانڈ کالعدم کرنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا جائے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کو معطل کیا جائے،
چوہدری پرویز الہی نے کمرہ عدالت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے،دس روز سے جیل کے چھوٹے سے کمرے میں بند ہوں،جیل کے کمرے میں ہوا کے لیے پنکھا کبھی چلتا ہے کبھی نہیں،گھروں والوں سے ملاقات بھی نہیں کروائی جارہی،صحافی نے سوال کیا کہ کیا چوہدری صاحب آپ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟ پرویز الہی نے جواب دیا کہ مجھے ملنے نہیں دیا جا رہا پریس کانفرنس کیسے کر دوں ،ادھر بھی میڈیا سے بات نہیں کرنے دی جارہی، آپ میری حالت دیکھ رہے ہیں اس حالت میں پیش کیا ہے،