مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کرنے کی اصل حقیقیت سامنے آ گئی

پہلگام ڈرامہ،مودی سرکار کاپہلگام میں مسلمانوں کی زمینوں...

کینالوں کا مسئلہ حل ہوچکا، مظاہرے ختم کیے جائیں، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن...

لا ہور  سے بھی پہلی حج پرواز روانہ، خواجہ سلمان رفیق نے عازمین  کو رخصت کیا

:صو با ئی دارالحکومت  لا ہور سے حج فلائٹ آپریشن 2025 کا  آغاز ہو گیا،  لاہور سے حج کی پہلی پرواز ائیر سیال پی ایف 7700  ،150 عازمین  کو لے کرساڑھے 8 بجے مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔صوبا ئی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ اس مو قع پر ڈائریکٹرحج محمد رضوان شریف،بریگیڈیئر سکندر اینٹی نارکوٹکس فورس  اور سول ایویشن کے اعلی حکام بھی مو جود تھے۔

حجاج کرام کی روانگی کے حوالے سے ایک پر وقارالوداعی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ میں پنجاب حکومت کی نمائندگی کر رہا ہوں ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے میری یہ ذمہ داری لگائی ہے،میں خوش نصیب ہوں کہ آپ سب کو سفر مقدس پر روانگی کے لئے الوادع کہنے آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حج کے دوران دعائوں میں پاکستان کو لازمی یاد رکھیے گا،سعودی عرب کے قوانین سخت ہیں ، ہمیں قوانین کی پابندی کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے،آپ قسمت والے لوگ ہیں  جنہیں اللہ نے اپنے گھر بلایا ہے ،اللہ پاک ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔ ڈائریکٹر حج سینٹرل پنجاب محمد رضوان شریف  نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم اللہ کے مہمانوں کو مقدس سفر پر روانہ کر رہے ہیں،عازمین حج کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ آپ کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ،تربیتی پروگرامز کے ذریعے عازمین حج کو ٹریننگ دی گئی ،آپ کو تمام سہولتیں وہاں میسر ہوں گی ۔بریگیڈیئر سکندر اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا کہ اللہ نے آپ کو اس مقدس فریضے کے  لئے چنا ہے ،آپ سب آج ایک بہت مقدس سفر پر روانہ ہو رہے ہیں،ہمارا کام حجاج کرام کو با عزت طریقہ سے یہاں سے روانہ کرنا ہے ،ہمارا کام آپ کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پاکستان ، سول ایویشن ، اینٹی نارکوٹکس سب کی کوشش ہے  کہ حجاج کرام کو مکمل تربیت فراہم کرکے روانہ کریں۔ہماری سب سے گزارش ہے، کہ اپنے ارد گرد لوگوں پر دھیان دیں،کسی اجنبی پر یقین نہ کریں ، کسی سے کوئی سامان نہ لیں ۔آپ کی سہولت کے لیے کاونٹرز قائم ہیں، آپ ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan