لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کا کیا شیخ رشید نے افتتاح، مزید شٹل ٹرین کہاں چلائیں گے، وفاقی وزیر نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نے شٹل سروس کا افتتاح کردیا،اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کے لیے بھی شٹل سروس کا آغاز جلد کریں گے،لاہور سے گوجرانوالہ بھی شٹل ٹرین شروع کی جائیگی،22سال بعد واہگہ بارڈر کے لیے شٹل سروس شروع کی ہے،پشاور سے کراچی تک نیا ٹریک جلد مکمل کر لیا جائے گا،
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ جلو تک ٹرین پر سفر کروں گا،30کلومیٹر فاصلے کو ٹرین ایک گھنٹے میں طے کرے گی
شٹل ٹرین لاہور اسٹیشن سے دن میں تین بار واہگہ کے لیے روانہ ہوگی جوکہ مغلپورہ، ہربنس پورہ اور جلو پارک کے اسٹیشنز پر رکے گی۔انتظامیہ نے شٹل ٹرین کی ٹکٹ 30 روپے مقرر کی ہے۔ شہری لاہور سے واہگہ تک 23 کلو میٹر کا سفر ايک گھنٹے ميں طے کرسکيں گے۔
لاہور ڈویزن کے ڈی ایس ریلویز عامر نثار کہتے ہیں کہ واہگہ اور جلو پارک میں تفریح کے لیے ٹرین چلے گی البتہ اسٹیشنز کی بحالی میں ابھی وقت لگے گا۔مغلپورہ کی کھنڈر بنی عمارت کو سنوارنے کے لیے رنگ و روغن کا کام جاری ہے جبکہ ہربنس پورہ اور جلو پارک اسٹیشنز کی عمارتوں پر کام شروع نہیں ہوسکا.
ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ یہ شٹل ٹرین اکانومی کلاس کی دو کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں 176 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔پہلی شٹل ٹرین لاہور سے صبح سوا 6 بجے چلے گی جب کہ دوسری شٹل ٹرین سہ پہر سوا 4 بجے واہگہ اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگی۔ مطابق مسافروں کی کمی کے باعث 1986 میں یہ ٹرین بند کر دی گئی تھی۔