لاہوراسکول واقعہ:علی ظفر نےغنڈہ گردی کےذاتی تجربات شیئرکردیئے

0
62

لاہور: طالبات کی طرف سے نشے سے انکار پر ساتھی طالبہ پر تشدد کے واقعے پر اداکار و گلوکار علی ظفر نے اپنے ذاتی تجربات شیئر کردیئے۔معروف گلوکارعلی ظفر نے اسکول میں تشدد کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسکول میں اس طرح کے واقعات کو ختم کرنے کیلئے درست اپروچ اپنانے کی ضرورت ہے۔

لاہور کے ایک ایلیٹ اسکول میں نشے سے انکار پر ایک لڑکی پر ساتھی طالبات نے تشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور لڑکیوں کے خلاف پولیس مقدمہ بھی درج کیا گیا۔

 

علی ظفر نے ٹویٹر پر ایک طویل پوسٹ میں تفصیل سے لکھا کہ ان کو کالج کے دنوں میں متعدد مرتبہ اس طرح کی غنڈہ گردی کا سامنا کرنا پڑا، ان کے انگریزی لہجے اور کپڑوں کو تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا اور یہ کئی برسوں تک جاری رہا۔انہوں نے تجویز دی کہ اسکولوں کو غنڈہ گردی پر ایک بہت واضح پالیسی اپنانی چاہئے، اساتذہ اور اسٹاف کو تربیت دی جائے کہ وہ اس قسم کے تشدد کو پہچان سکیں۔

 

اداکار کے مطابق اسکولوں کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں، وہ اپنے بچوں کی تربیت پر پوری توجہ دیں۔

Leave a reply