مزید دیکھیں

مقبول

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

دوحہ: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے...

مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےگردوں کے عالمی دن...

وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو پارلیمنٹ ہاؤس سے اپنی کُرسی بھی اُٹھا کر لے گئے

ٹورنٹو: سبکدوش ہونے والے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو...

لاہور شہر کے مسائل کیا؟ شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے فیصلے

لاہور شہر کے مسائل کیا؟ شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے فیصلے
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں سینئر پارلیمنٹیرینز،سینئر وزراء بیوروکریٹ،محتلف محکموں کے سکریٹریز اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں سی سی پی او لاہور، ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،ڈی جی ایل ڈی اے،وائس چیرمین پی ایچ اے، منسٹر نارکوٹیکس اور واساء کے افسران بھی شریک ہوئے اجلاس میں لاہور شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے پر توجہ دی گئی. اجلاس میں واساء،ایل ڈی اے،پی ایچ ے اور ڈی سی آفس سے متعلق مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اجلاس میں محکموں سے متعلق درپیش مسائل پر غور کیا گیا.

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا. اجلاس میں محکموں سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے اجتماعی طور پر پارٹی ممبران سے تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا. اجلاس میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے محتلف محکموں سے متعلق اپنی شکایات کا اظہار کیا.

ماہ محرم کے لیے ماتمی جلوس کی سیکیورٹی اور روٹس کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور اور پولیس کے افسران کو ہدایات جاری کی گئیں، ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ محرم کے تمام تر انتظامات بہتر بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے یوم علی کے حوالے سے سے بھی تمام تر انتظامات کو احسن انداز میں سر انجام دیا تھا

ایل ڈبلیو ایم سی سے متعلق مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا اور لاہور کے کوڑا کرکٹ کو فوری ٹھکانے لگانے کی ہدایات جاری کی گئیں. نہر اور دریا کے کناروں پر چیلوں کی تعداد میں اضافے اور اس سے در پیش مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا. قربانی کے انتظامات کے حوالے سے بھی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں. ایل ڈبلیو ایم سی،واساء، پی ایچ اے اور دیگر محکموں کو اپنی زمہ داریاں بخوبی سر انجام دینے کی ہدایات کی گئیں۔اجلاس میں ٹریفک سے متعلق درپیش مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا. اجلاس میں تجاوزات کے مسائل کو بھی زیر بحث لایا گیا. لاہور کے داخلی راستوں کی بہتری پر بھی غور کیا گیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں. لوڈ شیڈنگ کے مسائل اور بجلی کی سپلائی کے حوالے سے بھی چیف انجینئر سے بریفیگ لی گئی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan