لاہورشہرمیں مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

0
34

لاہور ہائیکورٹ نے شہرمیں مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ، اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں مارکیٹیں رات10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ ابھی اتوار کے روز مارکیٹیں بند نہ کریں تمام ریسٹورنٹس بھی رات10 بجے بند ہونگے ،جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورنٹس رات11 بجے بند ہونگے ،عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر مارکیٹوں کو10 بجے بند کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں،جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ محکمہ ایجوکیشن سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائے عدالتی احکامات پرعملدرآمد ہونے سے اسموگ میں اب بہتری آئی،جو سکول جمعہ کے دن بند نہیں کرتے ان کے سکول سیل کرنے کا عدالت نے حکم دے دیا

لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی نہیں آ رہی ساتھ ہی آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور تین ہفتوں سے اول پوزیشن پر ہے طبی ماہرین ماسک کی پابندی پر زور دے رہے ہیں مگرشہری ہدایات کو نظر انداز کرتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے لاہور کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی ہے سموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے. پنجاب بھر میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عائد ہے۔ سموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابوپانے کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ 

Leave a reply