شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کے باہر سے پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شوکت خانم میں زیر علاج ہیں، وزیر آباد میں حملے کے بعد عمران خان کو شوکت خانم منتقل کیا گیا تھا، شوکت خانم کے باہر پی ٹی آئی کارکنان بھی موجود ہیں، سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے، ایسے میں پولیس نے ہسپتال کے باہر سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا ہے ۔اطلاعات کے بعد گرفتار کئے گئے مشکوک شخص کا تعلق رائیونڈ سے ہے، پولیس نے گرفتار مشکوک شخص کو تحقیقات کے لئے منتقل کر دیا ہے
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کی شوکت خانم اسپتال میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نے عمران خان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان سے صحت یاب ہو رہے ہیں،عمران خان کا حوصلہ پہلے سے بلند ہے،مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں جن پر مکمل عمل کیا جائے گا
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میںاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا
عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو
عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا
لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ
ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟
عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،
شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی