لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش،موسم خوشگوار،گلیوں میں پانی ہی پانی

0
114
lahore rain

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہوا کیساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے، لاہور میں راجگرڑھ، ساندہ، اسلامپورہ ،انار کلی، مال روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، گوالمنڈی، قرطبہ چوک، ڈیوس روڈ، اچھرہ، قینچی، چونگی امر سدھو، گجومتہ، شالامار باغ، ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر مقامات پر بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگ گئیں،بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ لکشمی چوک حاجی کمیپ ریلوے اسٹیشن میں 3 ,3 فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے ،

لاہور میں سب سے زیادہ تاج پورہ میں 155 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جیل روڈ 38، ایئرپورٹ 61، گلبرگ 41، لکشمی چوک 81، اپر مال 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور کے علاقے مغل پورہ 95، نشتر ٹاؤن میں 40، ناخدا چوک میں 59 اندرون لاہور میں 71 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، فرخ آباد میں 42، گلشن راوی میں 68 اقبال ٹاؤن میں 59 سمن آباد میں 62 جوہر ٹاؤن میں 22 قرطبہ چوک میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش ہوئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بارش ہوئی ہے،پنجاب کے شہروں اٹک، ٹیکسلا، چونیاں، منچن آباد، گوجرانوالہ، نارووال، گجرات، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی، فیروزوالہ اور اس کے گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ،مریدک ے شہر اور گردونواح میں تیز ہواوں کیسارھ موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،حافظ آباد و گرد نواح میں سیاہ بادل اور موسلا دھار بارش سے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے،سیالکوٹ ضلع بھر میں تیز آندھی اور بارش کے باعث بجلی بند ہے،سیالکوٹ میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،ظفروال شہر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے،ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے ،شیخوپورہ اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ صفدر آباد اور گردونواح میں بھی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے۔

بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔شہر لاہور میں شدید بارش کے باعث 300فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں،شہر لاہور کے مخلتف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ شہری بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں

لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جبکہ واسا کا عملہ موجود نہ ہونے سے ابھی تک پانی کو نہیں نکلا گیا جس سے سائلین اور وکلاء کو مشکلات کا سامنا ہے،وکلاء کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے سے بارش روکی ہے لیکن پانی نہیں نکلا جارہا،واسا کا عملہ بھی موجود نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاو رسمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرالودع رہنے کاامکان ہے اور خیبر پختونخوا کے بالا ئی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان،بٹگرام،تورغر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،باجوڑ،بونیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، نوشہرہ،چارسدہ،پشاور،صوابی،ڈی آئی خان،مہنمد،خیبر،کو ہاٹ،کرک،لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے اور شہر پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 39سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ اور پتن میں پانچ پانچ ملی میڑبارش ریکاڈ کیا گیا ہے اور کا کو ل میں چار،بنوں اور لنڈی کو تل میں دو دو جبکہ سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکاڈ ہوئی ہے۔

شہر قائد کراچی میں بھی کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے،کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی جبکہ کلفٹن، ڈی ایچ اے اور کورنگی میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی سمت سے 33 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،کراچی میں آج بھی بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس ہورہی ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے راکھی گاج میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، دس کلومیٹر کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پنجاب سے بلوچستان جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی ہے، بلوچستان سے پنجاب اور فورٹ منرو سفر کرنے والے سیاح مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں.لینڈ سلائیڈنگ پہاڑی تودوں پتھروں کے گرنے اور کیچڑ سے ٹریفک بند ہے.

بارش کے باعث چھتیں‌گرنے سے ایک بجے کی موت، 3 افراد زخمی
بارش کے بعد لاہوراور فیروزوالہ میں چھتیں گرگئی ہیں جس سے ایک کمسن بچہ دب کر جاں‌بحق ہو گیا ہے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو1122 حکام کا کہنا ہے کہ جان محمد روڈ الحمرہ ٹاون میں گھر میں ٹی آر گارڈر کی چھت گر گئی،چھت گرنے سےملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا،بچے کی شناخت 2 سالہ عبدالرحمان سے ہوئی ہے،فیروزوالہ میں بھی شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والی چھت لکڑی کے بالے اور بانسوں سے تیار کی گئی تھی۔ چھت گرنے کے باعث 39 سالہ عورت اور دو بچے نیچے دب گئے۔خاتون اور بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت فوزیہ، اور بچوں میں عالیہ اور واحد شامل ہیں۔

بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہیں آنا چاہیے،وزیراعلیٰ پنجاب کا حکم
شدید بارش: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہدایات جاری کر دی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ عملہ اور افسر پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت تمام شہروں میں نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا حکم دیااور کہا کہ بارش کے بعد سڑکوں بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہ آنا چاہیے، ٹریفک پولیس روڈز کو کلیر کرائے۔ ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے ۔

Leave a reply