لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔

لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، سیکرٹری آغا مرتضی علی خان نے سپانسرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر لاہور سمارٹ سٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عمران زاہد، چیف فنانس آفیسر زاہد عارف، پنک ربن پاکستان کے ہیڈ عمر آفتاب، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر عثمان حئی  مختلف ممالک سے آئی ہوئی خواتین بھی موجود تھیں۔ لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق نے بتایا کہ لاہور پولو کلب ہر سال پولو ان پنک ایک نیک مقصد کیلئے آرگنائز کرتا ہے جس کا مقصد خواتین میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے۔ سیکرٹری آغا مرتضی علی خان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں 11 ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم میں غیرملکی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ امریکہ سے دو کھلاڑی لورال ہاؤی  اور ڈینیل لوسی، بلجیم سے مارئیون ڈیرک، آسٹریلیا سے فلپ ہنری، کینیڈا سے جیسکا شیرنڈر اور جین بکان شامل ہیں جبکہ پاکستان سے ایشا حئی، فاطمہ مظہر، اسرا ذیشان، راقیہ منصورجبکہ ایک کھلاڑی پاکستان اور یورکرائن دونوں سے تعلق رکھتی ہیں جن کا نام صوفیہ دین خان ہے۔ پول اے کی ٹیموں میں حئی سکواڈ، ذکی فارمز ریپئرز، ایف جی/دین پولو، دی ایگلز اور لاور سمارٹ سٹی جبکہ پول بی میں  پلاٹینم ہومز، لوٹو کارپٹس سنگاپور، نیوایج کیبلز، پیبل بریکرز، بلیک ہارس پینٹس اور ریمنگٹن فارما/ گارڈ گروپ شامل ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آتشزدگی

پارلیمنٹ ہاؤس میں جلد سے جلد بیوٹی پارلر قائم کرنے کی ہدایت

لاجزمیں غیرمتعلقہ افراد کا رش،خواتین سینیٹرزکا سرکاری گھروں میں عدم تحفظ کا اظہار

عمران زاہد سی او او لاہور سمارٹ سٹی کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ ہی نیک مقاصد کو سپورٹ کرتے ہیں۔ پنک ربن اور لاہور پولو کلب ایک اچھے کاز کو پرموٹ کر رہے ہیں جس کو ہم ہر طرح سے بھرپور سپورٹ کر رہے ہیں۔  عمر آفتاب پنک ربن پاکستان کا کہنا تھا کہ پنک ربن نے لاہور میں ایک بریسٹ کینسر ہسپتال کی او پی ڈی کا آغاز کر لیا ہے۔ جلد مکمل ہسپتال آپریشنل ہو جائے گا۔ لاہور پولو کلب اور سمارٹ سٹی کے تعاون کا شکریہ جو پاکستانی خواتین میں ایک مقصد اجاگر کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔ پورا ہفتہ مقابلے جاری رہیں گے ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 30 اکتوبر کی سہ پہر کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.