لاہور سے کراچی آنے والی نجی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی جس کی تصدیق سینئر اداکار قیصر نظامانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹکٹ کی شیئر کردہ تصویر سے کی۔

قیصر نظامانی نے انسٹاگرام اور فیس بک پوسٹ میں حادثے سے بچ جانے والے طیارے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا اداکار نے بتایا کہ 19 جولائی کو وہ لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ نجی ایئرلائن ایئربلیو کی پرواز 401 اڑان بھرنے سے کچھ دیر قبل حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی اڑان کے لیے تیار پرواز سے پردہ آکر ٹکرایا، جس سے طیارہ لڑ کھڑایا مگر کپتان کی حاضر دماغی سے حادثے سے بچ گیا-

انہوں نے بتایا کہ لاہور ائیرپورٹ کے رن وے پر پرندہ جہاز سے ٹکرا گیا تھا جس کے سبب پائلٹ کو بریک لگانا پڑی، اداکار کا کہنا تھا کہ طیارہ بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا تھاکپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو حادثے سے بچا لیا اور 100 سے زائد جانیں بچ گئیں،طیارہ سے پرندہ ٹکرایا تھا، جس وجہ سے مسئلہ پیش آیا۔

https://www.instagram.com/kaisernizamani/p/DMSSIk4Iq7r/

مذکورہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے بعد اسے پارکنگ میں کھڑا کرکے اس کی چیکنگ شروع کی گئی تھی،ماضی میں بھی متعدد بار پرندےطیاروں سے ٹکرا چکے ہیں، جس سے خوش قسمتی سے طیارے حادثات کا شکار ہونے سے بچ چکے ہیں۔

اداکار نے ویڈیو پیغام میں ائیرپورٹ کے قریب رہائش پذیر لوگوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی آپ لوگ پرندوں کو گوشت اور دانہ وغیرہ نہ ڈالا کریں جو افراد یہ کرتے ہیں وہ دراصل انسانوں کی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، شکر اللہ کا کہ ہم آج ایک خطرناک حادثے سے بچ گئے ، پائلٹ نے جہاز کو کنٹرول کرلیا ورنہ کوئی بڑا سانحہ ہوسکتا تھا۔

قیصر نظامانی کا کہنا تھا ہمارے ہاں ایوی ایشن میں تھوڑی سی ڈیویلپمنٹ کی ضرورت ہے اور وہ یہ کہ ہم صبح 8 بجے سے لاہور ائیرپورٹ پر ہیں اور اب شام ہوگئی ہے، 6 بج رہے ہیں، ابھی تک کچھ علم نہیں کہ ہم کب واپس کراچی پہنچیں گے اتنا انتظار کو انٹرنیشنل ٹرمینل پر نہیں ہوتا جتنا یہاں کرنا پڑ رہا ہے۔

Shares: