ٹھوکر نیاز بیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا

0
44

اورنج لائن ٹرین ٹرمینل سے ٹکرانے والے ڈرون طیارے کی تصاویر سامنے آ گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اورنج ٹرین کے ٹرمینل سے ریموٹ کنٹرول طیارہ ٹکرانے کا معاملہ،ایس پی صدر ڈاکٹر رضا تنویر کی سربراہی میں چوہنگ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے طیارے کے مالک حامد کو گرفتار کر کے تمام پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گرفتار ملزم حامد نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ڈرون طیاروں کا مکینک ہوں اور اس نے ٹیسٹ پرواز کے لیے طیارہ اڑایا تھا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن کے ٹرمینل سے ڈرون ٹکرا گیا ،لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا، جس کے بعد کھلبلی مچ گئی، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈرون کو قبضے میں لے لیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی گئی،کوئی بارودی مواد نہیں ملا،اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا ریموٹ کنٹرول طیارے کو کہاں سے آپریَٹ کیا جا رہا تھا؟تحقیقات جاری ہیں، اس ضمن میں علاقے میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جائے گی،

اطلاعات کے مطابق طیارے میں کیمرہ اور ریموٹ کنٹرول سسٹم بھی ہے، سیکورٹی اداروں نے ٹرمینل سے ڈرون ٹکرانے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق گزشتہ رات اورنج ٹرین کے سٹبلنگ یارڈ کے خالی ٹریک پر ڈرون طیارہ گرا، سٹبلنگ یارڈ پر غیر ملکی انجینئرز بھی رہائش پذیر ہیں، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور کمشنر آفس ادارے کی سطح پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے ٹرمینل سے ڈرون ٹکرانے کا نوٹس لے لیا گیا ہے ، سی سی پی او نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے سی سی پی او لاہور نے واقعےکی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران،متعلقہ ادارے موجود ہیں،متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارہ کا جائزہ لے رہے ہیں، چھوٹے ڈرون طیارے میں کیمرا نصب تھا،

پولیس کا کہنا ہے کہ تخریب کاری سمیت تمام پہلوؤں سے متعلق تفتیش جاری ہے،ڈرون طیارے کے پرزے الگ کرکے ساخت کا تعین کیا جارہا ہے،سی ٹی ڈی فرانزک ٹیم نے پرزوں کا معائنہ شروع کردیا، تعین کیا جا رہا ہے کہ اورنج ٹرین واشنگ ایریا تک ڈرون کس سمت سےآیا،تفتیش کا ہرزاویہ سامنے رکھ کرحتمی رائے دی جائے گی ڈرون طیارے کی لمبائی6 فٹ 4 انچ ہے ، ڈورون طیارہ کے پروں کی لمبائی 13 فٹ ہے ڈرون کی چھت پر امریکہ کے جھنڈے کا سٹیکر لگا ھوا ھے
ڈرون کے اوپر دونوں سائیڈوں پر۔DRG NFLYO لکھا ہوا ہے

اسرائیلی صدر کے دورہ کے دوران حوثی باغیوں کا یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملہ

حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

حوثیوں کے سعودی عرب،یو اے ای پر بیلسٹک میزائل حملے،یو اے ای نے میزائل تباہ کر دیئے

Leave a reply