لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ناخلف بیٹوں نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنےو الد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 50 سالہ شوکت کے ساتھ اس کے بیٹوں حسنین، عابد اور بیوی کا جھگڑا ہوا تھا۔
گھر والوں کے مابین لڑائی کے دوران طیش میں آ کر بیٹوں نے باپ پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں شوکت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دونوں بیٹے عابد اور حسنین الگ گھروں میں رہتے ہیںلاہور؛ گھریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹوں نے گولی چلادی، باپ قتل
اور دونوں کو ماں نے فون کرکے بلوایا تھا۔
ملک کونوجوان ہی مشکلات سےنکال سکتےہیں:سراج الحق
کوٹ لکھپت پولیس نے 50 سالہ شوکت کے قتل میں ملوث اس کی اہلیہ ناہید اختر سمیت 2 بیٹوں کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
چند دن پہلے ایک اور واقعہ میں لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چور نے نوجوان کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں پیش آیا ہے۔
میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ
18 سالہ زبیر ایل پی جی گیس کی دکان پر کام کرتا تھا، دکان کھلتے ہی 2 مبینہ ڈاکو گن پوائنٹ پر داخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر زبیر کو گولیاں مار دیں۔زبیر کو فوری مقامی اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
لواحقین نے لاش سڑک پر رکھ کر روڈ بلاک کر دی ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے مقدمے میں ڈکیتی کی دفعات نہیں لگائیں۔