لاہور:اے ٹی ایم کارڈزکوہیک کرکےاکائونٹ سے پیسے نکلوانےوالا گروہ پھرسرگرم:نیا طریقہ استعمال کرنےلگے

0
66

لاہور:اے ٹی ایم کارڈز کو ہیک کر کے اکائونٹ سے پیسے نکلوانے والا گروہ پھرسرگرم:نیا طریقہ استعمال کرنے لگے،اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک بار پھرہیکرز لاہور کی اے ٹی ایم مشینوں سے کروڑ روپے ہتھیانے لگے،پہلے فراڈ کرنے کے طریقے اور تھے اوراب نئے طریقوں سے صارف کے ساتھ فراڈ ہوتا ہے اور اسے پتہ تک بھی نہیں چلتا

اے ٹی ایم ا ستعمال کرنے والے خبردار رہیں، آپ کے اے ٹی ایم کا پورا راز کوئی اور چرا کر آپ کے لاکھوں روپے نکلواسکتا ہے، پاکستان کے شہریوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح کے بڑے فراڈ، بڑے گڑبڑ گھٹالے کا انکشاف ہوا ہے۔

 

مصدقہ ذرائع کے مطابق آج کل جو فراڈ ہورہا ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ جب اے ٹی ایم مشین صارف سے کوئی سوال پوچھ لیے ،صارف سے کہے کہ وہ بائیومیٹرک طریقہ استعمال کریں‌ یا قومی شناختی کارڈ مانگے تو فورا مشین سے اے ٹی ایم کارڈ نکال لینا چاہیے ، اور اگرکارڈ نہیں نکلتا تو پھرمتعلقہ بینک کو فون کرکے یہ کارڈ بلاک کروا لینا ضروری ہے وگرنہ وہاں‌ارد گرد میں موجود فراڈیئے آپ کے پیسے لے اُڑیں گے

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک دن میں پانچ سے چھ اس فراڈ کے متعلقہ ایف آئی آرز لاہور کے تھانہ جوہرٹاون اور ماڈل ٹاون میں ہوئی ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس فراڈ میں ایک صارف پانچ لاکھ سے محروم ہوگیا اورایسے ہی ایک صارف تین لاکھ سے محروم ہوگیا ، باقی صارف بھی بھاری مالی نقصان اٹھا چکے ہیں

پاکستانی صارفین کو اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے چوری ہونے کا پتا بینک کے بتانے پر چلا، ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات شروع کردیں ۔

اس میں ہوتا یہ ہے کہ اے ٹی ایم مشین کی کسی خفیہ جگہ پرفراڈیئے ایک ڈیوائس لگا دیتے ہیں جوقومی شناختی کارڈ پوچھتے وقت یا بائیومیٹرک کرتے وقت آپ کا سب ڈیٹا محفوظ کرلیتا ہے اورجب صارف وہاں سے تنگ آکرچلا جاتا ہےتو پیچھے سے فراڈی آکر وہ رقم نکلوا لیتے ہیں‌

!نوسربازوں نے اے ٹی ایم سے فراڈ کا نیا طریقہ دریافت کرلیا، ٹرانزیکشن سے پہلے مشین میں کاغذ پھنسا دیکھیں تو ہرگز استعمال نہ کریں۔جب بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے جائیں اور مشین میں کارڈ ڈالنے کی جگہ پر اگر آپ کو کچھ کاغذ پھنسے ہوئے دکھائی دیں تو مشین ہرگز استعمال نہ کریں، اگر کارڈ پھنس جائے اور اے ٹی ایم کے باہر سے کوئی شخص آپ کی مدد کیلئے آئے تو اسے ہرگز اپنا پاسورڈ نہ بتائیں

 

اس میں‌ سارا ڈیٹا یہ فراڈ کرنے والوں کے پاس پہنچ جاتا ہے ،اس لیے احتیاط ضروری ہے یاد رہےکہ لاہور میں ایسے واقعات بڑی تیزی سے روزانہ کی بنیاد پرہونے لگے ہیں‌

 

اے ٹی ایم  کارڈ استعمال کرنے کے طریقے

ATMاصل میں Automated teller Machine  مخفف ہے۔اس مشین سے آپ بآسانی اپنی رقم کسی بھی وقت نکال سکتے ہیں لیکن آجکل کچھ شرپسند عناصر اس مشین پر کچھ اضافی چیزیں نصب کرکے آپکی معلومات چرا نے کی کوشش کرتے ہیں لہذا اے ٹی ایم مشین کا استعمال کرنے سے قبل چند باتوں کا جاننا بہت ضروری ہے ورنہ آپ کو مالی نقصان کاسامنا ہوسکتا ہے۔

اے ٹی ایم کا استعمال کرتے وقت اپنی اور اپنے پیسوں کی حفاظت کے بارے میں سوچنا ہر انسان کیلئے ضروری ہے۔ ویران علاقوں میں اے ٹی ایم استعمال کرنے سے گریز کریں بینکوں یا سپر مارکیٹوں کے اندر واقع اے ٹی ایمز استعمال کریں جہاں دوسرے لوگوں ارد گرد موجود ہوں کیوں کہ اسطرح کی جگہ پہ چھینا جھپٹی کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔

اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال

اے ٹی ایم استعمال کرنے سے پہلے  اس بات کا یقین کر لیں  کہ مشین کی کسی چیز کو چھیڑا ہوا نہیں ہےاگر آپ کو لگتا ہے کہ مشین کے کی بورڈ پر اضافی بورڈ لگایا گیا ہے یا سکرین کے بالکل اوپر کوئی اضافی کیمرا نصب ہے تو اس کا استعمال ہر گز  نہ کریں(کیوں کہ اس  کا مطلب یہ ہے کہ کسی مجرم نے آپکی  مالی معلومات کو چوری کرنے کے لئے اے ٹی ایم کو "سکینر” سے منسلک کیا ہے۔)

اے ٹی ایم مشین کا استعمال کرنے سے قبل اس Slot کو ہلا کرضرور دیکھیں اگر اس پر آپ کا ڈیٹا چوری کرنے کیلئے  کوئی اضافی Slot لگی ہوئی تو وہ ضرور ہلے گی اور ہو سکتا ہے وہ اتر ہی آئے ایسی صورت میں اس اے ٹی ایم مشین کا استعمال ترک کرکے کسی اور اے ٹی ایم کا رخ کریں اور اگر کوئی اضافی Slot نہیں لگی تو وہ بالکل نہیں ہلے گی۔ ان اضافی چیزوں کو skimming devices  کہا جاتاہے۔

اےٹی ایم میں پن نمبر کا اندراج کرتے وقت اوپر ہاتھ رکھ لیں تاکہ آپ کے خفیہ کوڈ کے بارے کوئی جان نہ سکے۔

اے ٹی ایم مشین میں دو بار سے زیادہ غلط پن نمبر کا اندراج نہ کریں ورنہ آپ کا کارڈ مشین ضبط کرسکتی ہے اور اس صورت آپ کو آپکی برانچ سے رابطہ کرنا ہوگا۔

اے ٹی ایم کو چھوڑنے سے پہلے اپنے پیسے اور اے ٹی ایم کارڈ ضرور نکال لیں  اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ مشین سے پیسے باہر نکلنے کے بعد آپ دیر نہ کریں اور دس سیکنڈ سے پہلے ان کو نکال لیں ورنہ ہو سکتا ہے اے ٹی ایم آپکے پیسوں کو حفاظت کے پیش نظر واپس ضبط کرلے اس طرح آپ کا وقت ضائع ہوسکتا ہے اور آپ کو اپنی برانچ کا رجو ع بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

Leave a reply