لاہور میں بارش،علاقوں میں پانی جمع،بزدار سرکار کا بڑا حکم،علاقوں میں بجلی بھی معطل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کھڑا گیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
لاہور کے علاقے ایئر پورٹ ، ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، راجگڑھ،جی ٹی روڈ، ایک موریہ پل، حاجی کیمپ اور اچھرہ سمیت دیگر مقامات ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے۔ ہر طرف پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، انڈر پاسز اور دیگر مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔
بارش کے بعد لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے، لاہور میں 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کاحکم دے دیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے ۔نکاسی آب کے کام کو جتنی جلد ہو مکمل کیا جائے ۔پانی کے نکاسی کے کام میں تساہل برداشت نہیں ۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے ۔واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں ۔
قبل ازیں وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،نقشہ سٹاپ، مسلم ٹاون، اچھرہ میں کئی فٹ پانی کھڑا ہونے پر واسا حکام کو فوری طور پر پانی کے نکاس کا بندوبست کرنے کا حکم دیا
وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے لارنس روڈ چوک اور انڈر گراونڈ ٹینک کا معائنہ کیا، میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ واسا ورکرز اور حکّام پوری محنت سے نکاسی اب میں مصروف عمل ہیں،بہت سے علاقوں سے شکایات آرہی ہیں جن کا جلد سے جلد ازالہ ممکن بنا رہے ہیں