باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، رات گئے طوفانی بارش کے بعد سے لاہور کے اکثر علاقوں کی بجلی چلی گئی

لاہور میں بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ لاہور شہر میں رات سے شروع ہونیوالا بارش سلسلہ تھم نہ سکا، وقفے وقفے جاری بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی جمع ہوگیا۔ کئی گاڑیوں اور موٹر سائکلیں خراب ہوگئیں۔ نشیبی علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہونے سے لوگوں کو نقصان ہوا۔

لاہورشہر میں سب سے زیاد ہ بارش لکشمی چوک میں 186 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اپر مال 141، مغلپورہ 74 اور تاج پورہ میں 173 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نشتر ٹاؤن میں 123، چوک ناخدا میں 120، پانی والا تالاب میں 141 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

فرخ آباد میں 156، گلشن راوی میں 155، اقبال ٹاؤن میں 131، سمن آباد 153، جوہر ٹاﺅن میں 103 ملی میٹر بارش ریکارڈ اور ایئرپورٹ پر 92.6 ملی بارش ہوئی۔ گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، قصور، میانوالی بھکر میں بھی بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا بارشی پانی کے جلد نکاس میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔

ٹویٹر حکومت کو یاد دلا دوں لاہور سندھ میں نہیں پنجاب کا دارلحکومت ہے،جو ڈوبا پڑا ہے، حسن مرتضیٰ

بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر،50سےزائد فیڈرٹرپ کرگئے،فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے،گلشن راوی ،راج گڑھ ،سمن آباد اوربند روڈپربجلی معطل ہے،ڈھولنوال ،چوبرجی پارک ،فیز پور ،علی پارک ،بیگم کوٹ ،کوٹ لکھپت میں بجلی بند ہے،چونگی امرسدھو نشاط کالونی ،صدر ،مغل پورہ ،دھرم پورہ اور شالامار میں بجلی معطل ہے،مزنگ ،قلعہ گجر سنگھ ،شادباغ ،سلطان پورہ ،شاہدرہ بھی بجلی سے محروم ہے،

لاہور میں بارش،تاحال گلیوں میں تالاب کا منظر،شہری بزدار سرکار کی جانب سے میٹرو کشتی کے منتظر

Shares: