لاہور پریس کلب الیکشن، منتخب عہدیداران کو فردوس عاشق اعوان کی مبارکباد

0
94

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر پنجاب فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں نئے منتخب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نو منتخب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری و دیگر عہدیداران جا وید فاروقی سلمان قریشی زاہد چوہدری خواجہ نصیر اور زاہد شیروانی کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے نئی منتخب باڈی صحافی برادری کے مسائل کے حل میں میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے، صحافت ریاست کا اہم ستون ہے اورلاہور پریس کلب کے نئے عہدیداران اپنی ذمہ داریوں کو پیشہ ورانہ انداز میں نبھاتے ہوئے حکومت اور عوام کے درمیان رابطے اور رہنمائی کا فریضہ بہتر انداز میں بخوبی نبھائیں گے،

واضح رہے کہ لاہور پریس کلب سالانہ الیکشن میں سینئر صحافی ارشد انصاری نے تاریخ رقم کر دی، ایک بار پھر میدان مار لیا، مسلسل تیسری بار صدر بن گئے

لاہور پریس کلب کے الیکشن گزشتہ روز ہوئے، الیکشن کے نتائج آ چکے ہیں، جس کے مطابق ارشد انصاری 734 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ہیں انکے مد مقابل امیدوار عبدالمجید ساجد کو 576 اور بابر ڈوگر کو 588 ووٹ ملے ہیں

جاوید فاروقی 871 ووٹ لے کرسینئر نائب صدر منتخب ہوئے ہین، سلمان قریشی 901 ووٹ لے کر نائب صدر ،زاہد چودھری 663 ووٹ لے کر سیکرٹری جنرل ،خواجہ نصیر 701 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری،زاہد شیروانی 765 ووٹ لے کر خزانچی منتخب ہو چکے ہیں

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی سیٹوں پر گنتی جاری ہے اور گورننگ باڈی کے نتائج آج دوپر کے بعد کسی بھی وقت متوقع ہیں

Leave a reply