لاہور پولیس نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف چھاپے مارے، 110 افراد گرفتار

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاری کے لیے شہر بھر میں چھاپے مارے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس نے 60 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے، جن میں تحریک انصاف کے یاسر گیلانی اور حافظ ذیشان کے گھروں پر بھی چھاپے شامل تھے۔ ان کارروائیوں میں 110 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کا تعلق پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی سے بتایا جا رہا ہے۔

پولیس نے ساندہ اور گلشن راوی کے علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں، جہاں پکوان سینٹر، کیٹرنگ سروس، اور ساؤنڈ سسٹم سینٹرز پر چھاپے مارے گئے۔ ساندہ اور گلشن راوی سے پی ٹی آئی کے گیارہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ جماعت اسلامی کے متعدد کارکن بھی مختلف مقامات سے حراست میں لیے گئے ہیں۔تحریک انصاف نے 26 جولائی کو احتجاج کی کال دی تھی، جس کے پیش نظر پولیس کی یہ کارروائیاں عمل میں آئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ چھاپے احتجاج کی تیاریوں کو ناکام بنانے اور ممکنہ مظاہروں کو روکنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

Comments are closed.