لاہوریئے صفائی کو بھول جائیں،صفائی کرنیوالے کرونا کا شکار،دفاتر بند

0
44

لاہوریئے صفائی کو بھول جائیں،صفائی کرنیوالے کرونا کا شکار،دفاتر بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفاترکورونا کیسز کے باعث بند ہوگئے

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ملازمین میں کورونا کیسز کے باعث دفاتر کو بند کردیا گیا،ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،لاہور کی صفائی کے انتظامات افسران گھر بیٹھ کر سرانجام دیں گے ،کمپنی کے 2 افسران میں کورونا کی تصدیق کے بعد دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا

دوسری جانب لاہور شہر سے کوڑا اٹھانے کے وعدے وفا نہ ہوسکے، گلی محلوں اور اہم شاہراہوں پر کوڑے کے کنٹینر بھر گئے، مگر صفائی کرنے والا کوئی نہیں، نجی صفائی کمپنیوں کے ساتھ معاملات بھی حل ہونے میں نہیں آرہے

واضح رہے کہ لاہور میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے، شہر میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو ،دھرم پورہ، اسلام پورہ، گلبرگ، گلشن راوی،ساندہ،ٹھوکر نیاز بیگ اور اندرون شہر سمیت بہت سے علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، بدبو کے باعث مقامی رہائشیوں اور راہگیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لاہور شہر کی مرکزی سڑکوں، چوراہوں اور گلی محلوں میں جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہیں۔ کچھ علاقوں میں کوڑے دان کچرے سے بھرے ہوئے ہیں اور کوڑے دانوں کے ارد گرد بھی کچرے کا ڈھیر پھیلا ہوا ہے۔

رواں ماہ 18 دسمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صفائی نہ ہونے پر نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال پر برہم ہوئے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں صفائی کے ناقص انتظامات پر نوٹس لیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افسران اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر رپورٹ پیش کریں، لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل ہمیشہ صاف رہنا چاہیئے، صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے کے بعد سے لاہور کو مزید گندہ کر دیا گیا، وزیراعلیٰ کے نوٹس پر کسی کا اثر نہیں ہوا اور لاہور کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا گیا

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے کوڑا پھینکنے کا اعلان

Leave a reply