ضلع جہلم کی تحصیل دینہ میں پولیس نے لکھ پتی بھکاری کو گرفتار کر لیا-
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق بشیر احمد ساکن سرائے عالمگیر منگلا روڈ پہ بھیک مانگ رہا تھا، جہاں پولیس نے مشکوک جان کر تلاشی لی تو بھکاری سے تین لاکھ 59ہزار روپے برآمد ہوئے۔
پولیس نے رقم قبضے میں لے کر بھکاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔
کھلے پیسے نہیں ہیں توکیا ہوا،بھارت کے ڈیجیٹل بھکاری نےآن لائن بھیک ٹرانسفرکیلئےاکاؤنٹ کھول لیا
واضح رہے کہ دوسری جانب بھارت میں ایک بھکاری نے کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ کرنے والوں کے جواب میں ڈیجیٹل ٹرانسفرکی شکل میں بھیک مانگنا شروع کردی ہے بھکاری راجو پرساد جب لوگوں سے کھلے پیسے نہ ہونے کا بہانہ سن کرتھک گیا تھا تواس نے بھیک مانگنے کا ایک انوکھا طریقہ سوچا اوراس پرعمل کرڈالا راجو پرساد اب ڈیجیٹل ٹرانسفر کے ذریعے بھیک مانگ رہا ہے اوراس مقصد کے لئے وہ اپنے گلے میں کیوآرکوڈ ڈال کرگھومتا ہے۔
راجو نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اپنا اکاؤنٹ کھول رکھا ہے جو ایک ملٹی نیشنل پبلک سیکٹر بینک ہے راجو کا کہنا تھا کہ اسے اکاؤنٹ کھولنے اوروالٹس بنانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جھے کھاتہ کھولنے کے لیے آدھر کارڈ (Aadhar card) اور پین کارڈ ( PAN card) جمع کرنے کو کہا گیا میرے پاس آدھر کارڈ تھا لیکن پین کارڈ نہیں تھا مجھے ایک کا بندوبست کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی اس کے بینک اکاؤنٹ ہونے کے بعد ہی اس نے ای والٹس بنائے۔
نئےکپڑوں کی خواہش پر شوہر نے بیوی کو بڑی سزا دے دی
راجو اپنے گلے میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام پہنتا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کے لیے QR کوڈ اسکین کرنے کی اجازت دی جا سکے سمارٹ فون کی گہری رسائی اور ڈیجیٹل ادائیگی کی ایپلی کیشنز جیسے گوگل پے، فون پے اور پے ٹی ایم کے غلبے نے اس بھکاری کے لیے چیزوں کو آسان بنا دیا ہے۔