قصور
چونیاں سرکل کے تھانہ الہ آباد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تبدیل مگر غیر یقینی طور پر تھانہ کی کل نفری 12 اہلکاروں پر مشتمل جبکہ تھانہ کی حدود کی آبادی لاکھوں افراد پر مشتمل

تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں سرکل کے تھانہ الہ آباد کے ایس ایچ کو جرائم پر قابو نا پانے کی بدولت بدل دیا گیا ہے تاہم حیرت انگیز طور پر معتبر ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھانہ الہ آباد کے کل اہلکاروں کی تعداد 12 ہے جبکہ تھانہ کے حدود میں لاکھوں افراد سکونت پذیر ہیں
وسائل کے بغیر پولیس فورس سے بہتر کارکردگی کی توقع کرنا انتہائی عجیب ہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہری،سیاسی،صحافی اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے تھانہ کی نفری بڑھانے اور تھانہ الہ آباد کو
دیگر تھانوں کی طرح دیگر جدید سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تھانہ کے اہلکاران صحیح طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور کرائم پر قابو پایا جا سکے

Shares: