دنیا بھر سے لاکھوں فرزندانِ توحید حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، سعودی حکام کی جانب سے زائرین کے لیے جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ بغیر اجازت شہر میں داخل ہونے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حج انتظامیہ گرمی کی شدت سے زائرین کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال درجہ حرارت کے باعث 1300 سے زائد حجاج جان کی بازی ہار گئے تھے، ایسے سانحات سے بچنے کے لیے رواں سال خاص تیاریاں کی گئی ہیں۔حج اسلام کا وہ بنیادی رکن ہے جس کی ادائیگی زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے۔
حکام کے مطابق اب تک دنیا کے مختلف ممالک سے 13 لاکھ سے زائد حجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ان کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے 40 سرکاری ادارے اور 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد عملہ مختلف فرائض سر انجام دے رہا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حجاج کرام کے لیے 50 ہزار مربع میٹر کے علاقے میں سایہ دار شیڈز لگائے گئے ہیں، طبی عملہ ہر وقت مستعد ہے اور دوائیوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، ساتھ ہی 400 کولنگ یونٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔وزیر حج نے مزید کہا کہ بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کے باعث ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
فلپائن سے تعلق رکھنے والے حاجی عبدالمجید آتی کا کہنا تھا کہ "یہ اللہ کا خاص انعام ہے کہ ہم یہاں موجود ہیں، خود کو بہت پُرامن اور محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔”نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے ایک اور حاجی عبدالحامد نے بتایا کہ انہیں دوسری مرتبہ حج کی سعادت ملی ہے، جس پر وہ بہت خوش ہیں، تاہم موسم کی شدت کے باعث باہر نکلتے وقت احتیاط ضروری ہے۔
میرے سینے میں بہت کچھ ، کبھی کبھار جنرل باجوہ کے خلاف بول دیتا ہوں، خواجہ آصف
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان، میدانی علاقوں میں شدید گرمی
جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان