مزید دیکھیں

مقبول

لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش کی کیفے کے عملے پر فائرنگ

لاہور کے پوش علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک کیفے میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک بااثر نوجوان نے کیفے میں موجود ایک لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی، جس پر کیفے کے عملے نے مداخلت کرتے ہوئے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اس مداخلت پر مشتعل ہو کر نوجوان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کیفے کے عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کیفے کا سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم اور اس کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے اور فرار ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق، ملزمان کالے رنگ کی ویگو ڈبل کیبن گاڑی میں آئے تھے، جس پر جعلی نمبر پلیٹس لگی ہوئی تھیں اور گاڑی کے شیشے کالے تھے۔ اس واقعے کے بعد جوہر ٹاؤن کے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan