چيئرمين نوابزاده میر انور علی تالپور کی حضرت لعل شہباز قلندرکی درگاہ پرحاضری

نوابزاده میر انور علی تالپور شامل قافلہ دوستوں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کئیں

میرپورخاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپورخاص کے چيئرمين نوابزاده میر انور علی تالپور کی سندھ کے معروف بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور چادر چڑھائی ۔ نوابزاده میر انور علی تالپور شامل قافلہ دوستوں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کئیں ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع میرپورخاص میر احمد علی تالپور، میئر ميرپورخاص عبدالرؤف غوری، ڈپٹی میئر جنید بلند، نوابزاده مــيــر عطاءاللہ تالپور، نوابزاده میر غزن تالپور، نوابزاده میر آقا تالپور، ضلعی جنرل سیکریٹری میر حسن دھونکائی، سیکریٹری اطلاعات عبدالسلام میمن ،میر حارث تالپور، حاجی اللہ رکھیو دل، رئیس ممتاز خاصخیلی ، اقبال پنهور، عبدالجبار، اقبال پنهور، رمیش کمار مالھی بھی قافلے کے ہمراہ اور دوسرے لوگ بھی موجود تھے ۔

Leave a reply