لال چوک بھارت کے لیے قبرستان بن جائیگا، اعلان کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لال چوک بھارت کے لئے قبرستان بن جائے گا،کشمیر کی جدوجہد آزادی میں لال حویلی کا بھی ایک مقام ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عید کے بعد چکوٹھی اور وادی نیلم کا دورہ کروں گا ،جس نے بھی کشمیر پر غاضبانہ قبضہ کرکے شملہ معاہدہ ختم کیا اس کو قیمت چکانا پڑے گی،موجودہ صورتحال میں تمام قوم کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے ،سعودی عرب، بحرین، عمان ، ملائیشیا نے پاکستان کی حمایت کی ہے ،یواین سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہا ہے ،
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ تمام کالج اوریونیورسٹیزطلبا سے کہتا ہوں کہ کشمیریوں کیلئے آوازبلند کریں،لال چوک ہندوستان کیلئے قبرستان بن جائے گا ،کشمیر کی جدوجہدآزادی میں لال حویلی کاایک مقام ہے،
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ فواد چودھری سے صلح ہو گئی،فواد میرا بھائی ہے ،فواد چودھری کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہوا،فردوس عاشق اعوان کو پریس کانفرنس میں اس کا ذکر نہیں کرنا چاہیے تھا ، فواد بھائی ہے،کوئی جلے نہ ،فواد چودھری سے بھائی اور دوستوں والا تعلق ہے ،