نوری آباد: بااثرلینڈ مافیا اور محکمہ ریونیو کے گٹھ جوڑکیخلاف عوام احتجاج
مظاہرین کاکہناتھاکہ جعلی کھاتے اورکاغذات بنا کر ایک سو ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے
نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) بااثرلینڈ مافیا اور محکمہ ریونیو کے گٹھ جوڑکیخلاف عوام احتجاج
نوری آباد کے قریب بااثر مافیا اور محکمہ ریونیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کے قائدین میں حضور بخش گل زمان پالاری بھی شامل تھے۔ اللہ رکھا پالاری اور دیگر کی قیادت میں سروس روڈ پر شدید احتجاج کیا گیا۔
گاؤں نواب پالاری بخشو پالاری اللہ رکھا۔حضور بخش پالاری گلاب پالاری اور دیگر کی رہائش علاقوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ جھوٹے کھاتےبنا کر ایک سو ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ گاؤں والوں نے وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ عدالتوں سے لینڈمافیاء کیخلاف نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے