مزید دیکھیں

مقبول

نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

نماز کی امامت کے دوران بلی پیش امام کے...

اوچ شریف: ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف میں...

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال،عدالت نے کیا جواب طلب

پشاور: پشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختون خوا کے...

مرکزی مسلم لیگ کا قیام امن کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں، نوجوانوں کو مایوس...

لینڈ سلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے لوتر کے مقام پر بند

بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اپر کوہستان میں لوتر پولیس اسٹیشن کی حدود میں قراقرم ہائی وے بند ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لینڈسلائیڈنگ سے گلگت بلتستان اور کوہستان کے کچھ حصوں کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا، جس کے نتیجے میں آنے اور جانے والے راستوں پر سیکڑوں مسافر اور خاندان پھنسے ہوئے ہیں۔اپر کوہستان کنٹرول روم کے پولیس اہلکار منہاج الدین نے روڈ بلاک ہونے کی تصدیق کی، جبکہ گلگت بلتستان میں دیامر ڈسٹرکٹ کے پولیس آفیسر کے اسسٹنٹ عبدالخالق نے بھی سڑک بندش کی تصدیق کی۔عبدالخالق کا کہنا تھا کہ شاہراہ قراقرم کل رات سے لوتر کے مقام پربند ہے، جو اپر کوہستان کی حدود ہے، حال ہی میں کوہستان پولیس کے اہلکار سے رابطہ ہوا، جنہوں نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کافی زیادہ ہوئی ہے اور ایک صفائی مشین سے رات تک اسے کھولنا ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافر سڑکوں دونوں اطراف پھنسے ہوئے ہیں، تاہم دیامر پولیس اسلام آباد اور دیگر شہروں کی طرف جانے والے مسافروں کو بتانے کے لیے سڑکوں پر موجود ہے کہ وہ چلاس شہر میں اس وقت تک انتظار کریں گے جب تک سڑک کھل نہیں جاتی۔اپر کوہستان کنٹرول روم میں منہاج الدین نے بتایا کہ سڑک کھولنے کا کام جاری ہے، لیکن لوتر کے مقام پر سڑک کے 100 میٹر کے حصے میں بڑے پتھر پڑے ہوئے ہیں۔

ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

بھارتی یونیورسٹی کے قریب دیوار پر ‘آزاد کشمیر’ اور ‘آزاد فلسطین’ کے نعرے درج

این ایل سی کی خلیجی ممالک کے لیے بحری سروس کا آغاز

بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ