لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ پوری قوم اور شائقینِ فٹبال کو دعوت دیتے ہیں اور تماشائیوں سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری، جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری، منظور علی اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی سکول گراؤنڈ پر آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5 نومبر بروز بدھ بوقت 2 بجے منعقد ہوگا۔ ہم پوری قوم، تماشائیوں اور کھلاڑیوں کو اس فائنل میچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پاک شینواری (اونر: ایمل شینواری، کوچ: وجدان) اور شینواری ستوری (کوچ: اختر علی شینواری) کے کھلاڑی اس وقت ہمارے ساتھ موجود ہیں اور بروز بدھ کو کھیلنے پر متفق ہیں۔ خیبر سپورٹس کلب نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور فائنل میچ کو بہترین انداز میں تماشائیوں اور قوم کے سامنے پیش کریں گے۔

آخر میں انہوں نے تماشائیوں سے اپیل کی کہ جس طرح آپ نے پوری ٹورنامنٹ میں بھرپور تعاون کیا، اسی طرح فائنل میچ کے موقع پر بھی بھرپور ڈسپلن اور تعاون کا مظاہرہ کریں تاکہ عوام اس میچ سے خوب لطف اندوز ہو سکیں۔

Shares: